Body twitching – اعضاء کا پھڑپھڑانا

Spread the love

بے شک قدرت نے انسان کے جسم کی بناوٹ میں مختلف قسم کی کچھ ایسی نشانیاں رکھی ہیں جنہیں گویا نوشتہ تقدیر سمجھنا چاہیے۔ جسم کے مختلف حصوں کا پھڑپھڑانے سے متعلق لوگ عجیب و غریب اور دلچسپ عقائد رکھتے ہیں جو رفتہ رفتہ انسانی معاشروں کا حصہ بن گئے ہیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اعضاء کے پھڑپھڑانا اور ان کا مطلب

ماتھا پھڑکنا

۔ تنخواہ میں ترقی ہوگی ۔ یا سفر پیش آئے گا۔ ‎نئی ملازمت ملے گی

سر پھڑکنا

مدعا حاصل ہو گا۔

داہنا ابرو پھڑپھڑانا

نوکری ملے گی یا نفع ھاصل ہو گا۔

بایاں ابرو پھڑکنا

وراثت ملے گی یا مال ہاتھ آئے گا۔

پشت پھڑپھڑانا

وراثت ملے گی یا سفر پیش آئے گا۔

داہنی آنکھ پھڑکنا

جھوٹا الزام لگے گا، مہمان آئے گا یا بدنامی ہوگی۔

بائیں آنکھ پھڑپھڑانا

بیوی کا انتقال ہوگا یا اس سے جدائی ہوگی۔ یا کوئی بری خبر ملے گی۔

داہنا کان پھڑکنا

خلافِ امید فائدہ حاصل ہوگا۔

بایاں کان پھڑکنا

بری خبر ملے گی۔

دایاں رخسار پھڑکنا

کوئی آفت آئے گی

بایاں رخسار پھڑکنا

بیماری میں مبتلا ہو گا ۔ خوشخبری ملے گی۔

داہنے ہاتھ کی انگلیاں پھڑپھڑانا

مخالف مغلوب ہو جائے گا۔

بایئں ہاتھ کی انگلیاں پھڑکنا

سفر سے فائدہ ہو گا۔

اوپر کا ہونٹ پھڑکنا

راحت اور کامرانی حاصل ہوگی۔

نیچے کا ہونٹ پھڑکنا

دوست سے ملاقات ہوگی۔

دونوں ہونٹ پھڑکنا

دشمن سے مقابلہ ہوگا یا دوست یاد کرے گا۔

گلا / گردن پھڑکنا

نفع ہو گا نعمتیں ملیں گی۔ اگر بایئں جانب سے پھڑکے تو دوست سے ملاقات ہوگی۔

داہنا کندھا پھڑکنا

رنج اور تشویش ہو گی۔

بایاں کندھا پھڑکنا

دشمن پر غلبہ حاصل ہوگا۔

داہنا بازو پھڑکنا

دوست سے ملاقات ہوگی

بایاں بازو پھڑکنا

کسی عزیز سے ملاقات ہوگی یا قرض سے سبکدوشی ہوگی یا خوشی ملے گی۔

داہنی بغل پھڑکنا

دولت ہاتھ آئے گی۔

بایئں بغل پھڑکنا

مرتبے میں ترقی ہوگی۔

زانو اور ران پھڑپھڑانا

تشویش ہوگی مرتبہ بڑھے گا۔

سینہ پھڑکنا

رنج اور پریشانی لاحق ہوگی۔

داہنا پستان پھڑکنا

غم تردد اور رنج ہو گا۔

بایاں پستان پھڑکنا

لڑکا پیدا ہوگا۔

دل پھڑکنا

غم اور تشویش لاحق ہوگی۔

داہنا پہلو پھڑکنا

مالی نقصان ہوگا۔

بایاں پہلو پھڑپھڑانا

سفر پیش آئے گا۔

پیٹ پھڑکنا

آرام اور راحت نصیب ہو۔

پنڈلی پھڑکنا

مخالف سے صلح ہوگی۔ لڑکا پیدا ہوگا۔

تلوا پھڑپھڑانا

کوئی ناپراد خبر ملے گی۔ سفر سے تکلیف ہوگی۔

پاؤں کی پشت پھڑکنا

مرتبے میں ترقی ہوگی۔

بایئں بغل پھڑکنا

مرتبے میں ترقی ہوگی۔

داہنی ہتھیلی پھڑپھڑانا

دولت ملے گی۔

پنجہ پھڑپھڑانا

رزق میں اضافہ ہو گا۔

بایئں ہتھیلی پھڑکنا

پیسہ خرچ ہوگا۔

Astrolive

Psychic, Tarot, Astrologer, Palmist, and Dream Interpreter

Leave a Reply